Showing posts with label Health (Urdu). Show all posts
Showing posts with label Health (Urdu). Show all posts

Friday, November 20, 2015

شوگر‘ بلڈپریشر‘ ٹینشن اور جوڑوں کا درد ختم

پہلا فارمولہ: ریوند چینی پچاس گرام‘ میٹھا سوڈا پچاس گرام‘ سونٹھ پچاس گرام کوٹ پیس کر ہوا بند مرتبان میں محفوظ رکھیں اگر زیادہ عرصہ رکھنے سے دوائی کی حالت تبدیل ہو تو خراب نہ سمجھیں پانچ سال تک خراب نہیں ہوتی۔ (کیڑا لگا نہ ہو)

دوسرا فارمولہ: عناب آدھا کلو‘ سونف آدھا کلو‘ پودینہ خشک صاف کیا ہوا آدھا کلو‘ گوند کیکر آدھا کلو کوٹ پیس کر رات کو ایک لیٹر نیم گرم پانی میں پانچ بڑے چمچہ بھگودیں۔ صبح مل چھان کر ساری محفوظ رکھیں۔ سارا دن چار‘ پانچ یا تین بار یہ پانی مستقل پئیں اور سارا ختم کریں۔کھانے سے پہلے یا بعد میں پینے کی شرط نہیں ہے۔ ہر بار آدھا چائے والا چمچ پہلے فارمولے کا گلاس میں حل کریں یا منہ میں ڈال کر اوپر سے دوسرا فارمولہ پی لیں۔ موسم سرما میں نیم گرم کرکے پئیں۔

Thursday, November 19, 2015

تلبینہ جَو سے تیار لاجواب نبویؐ ٹانک

جَو کا آٹا دو بڑے چمچ بھرے ہوئے‘ ایک کپ تازہ پانی میں گھولیں برتن میں دو کپ پانی تیز گرم کریں۔ اس گرم پانی میں جَو کے آٹے کا گھولا ہوا کپ ڈال کر صرف پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور ہلاتے رہیں پھر اتار کر اس کو ٹھنڈا کریں ہلکا گرم ہو تو اس میں شہد حسب ذائقہ مکس کریں اور پھر اسی میں دو کپ دودھ نیم گرم (یعنی پہلے سے ابال کر اس کو ہلکا نیم گرم کرلیا گیا ہو) ملا کر خوب مکس کریں۔ تلبینہ تیار ہے۔ چمچ سے کھائیں یا گھونٹ گھونٹ پئیں یہ تیار مرکب اسی مقدار میں دو آدمیوں کیلئے کافی ہے۔ جب بھی استعمال کریں نیم گرم استعمال کریں۔ چاہیں تو ٹھنڈا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔(چاہیں تو دن میں ایک ہی دفعہ بنا کر رکھ لیں بار بار بھی بناسکتے ہیں ہر بار تازہ بھی بناسکتے ہیں۔ لیکن اس کی مقدار ہر دفعہ یہی رہے گی۔ ڈبل کرنا چاہیں یا اس سے یادہ کرنا چاہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن جَو کے آٹے‘ پانی‘ دودھ کا پیمانہ یہی رہے گا۔ نوٹ: اگر جَو کا آٹا نہ ملے تو جَو کا دیسی دلیہ اتنی ہی مقدار میں لیں‘ ڈبے والا نہ ہو دیسی دلیہ ہو۔

بخار

ادرک تازہ کدوکش کرلیں۔ اگر ادرک 50 گرام ہے تو اس میں دو کلو پانی ڈالیں اور انہیںدھیمی آنچ پر تقریباً 20 منٹ ابالیں‘ پھر اتار کر شہد حسب طبیعت ملا کر تھرموس میں محفوظ رکھیں‘ آدھا کپ یا اس سے کم چسکی چسکی پئیں‘ دن میں دو سے چار مرتبہ استعمال کریں۔ حسب طبیعت اس میں دودھ بھی ملاسکتے ہیں۔

Tuesday, November 17, 2015

صحت ،فٹنس،تندرستی کیلئے ،دماغی اور مردوں کی خاص طاقت کیلئے

صحت ،فٹنس،تندرستی کیلئے ،دماغی اور مردوں کی خاص طاقت کیلئے،یوریا،یورک ایسڈ،جوڑوں کا درد،موٹاپا،جسمانی و اعصابی کمزوری دور کرنے کیلئے7 زیتون کے دانےاور1 انجیر کا دانہ

ہر کھانے کے بعد یا صبح شام استعمال کریں۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: hibuddy2902@gmail.com